0
Thursday 9 Oct 2014 15:03

غلط حکومتی فیصلوں سے ملک خطرات سے دوچار ہے، سراج الحق

غلط حکومتی فیصلوں سے ملک خطرات سے دوچار ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کوآئی ڈی پیز کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایک ماہ کی ڈیڈلائن دی اور کہا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو اسلام آباد میں ایک اور بڑا دھرنا ہوگا۔ وہ مرکز اسلامی پشاور میں شمالی وزیرستان قبائلئ جرگے سے خطاب کر رہے تھے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ڈی پیز کو توجہ نہیں دی۔ سیاسی جماعتیں سیاست سے بالاتر ہوکر آئی ڈی پیز کا مسئلہ حل کریں۔ سراج الحق نے کہا کہ قبائلی عوام آٹا اور چاول نہیں بلکہ بچوں کے لئے تعلیم اور عزت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار اسلام آباد نے قوم کو دھوکا دیا۔ یہ کھیل 2004 سے جاری ہے۔ اسلام آباد کے غلط فیصلوں سے ملک خطرات سے دوچار ہے۔ انہوں نے گورنر خیبر پختون خوا سے مطالبہ کہا کہ آرڈیننس کے تحت تمام کالجز اور یونی ورسٹیز میں فاٹا کے بچوں کے داخلوں کا انتظام کرے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چھ سالوں سے فاٹا میں اسکول بند ہیں۔ اسلام آباد میں پانچ دنوں کے لئے اسکول بند ہوئے تو احتجاج شروع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست قبائلی عوام کو تحفظ نہیں دے سکتی تو اعلان کرے۔ دھاندلی کے خلاف لوگ نکل سکتے ہیں تو اپنی عزت کے لئے لوگ مر بھی سکتے ہیں۔ انہوں نے شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کے لئے بنوں میں الخدمت فاؤنڈیشن قبرستان قائم کرنے کا اعلان کیا
خبر کا کوڈ : 413834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش