0
Sunday 12 Oct 2014 08:10
نئے پاکستان کی بنیاد میرٹ اور انصاف پر رکھی جائیگی

پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے ہمیشہ میوزیکل چیئر کی سیاست کی، عمران خان کا

سانحہ ملتان کی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار
پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے ہمیشہ میوزیکل چیئر کی سیاست کی، عمران خان کا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ قاسم باغ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔ ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے سانحے کے وقت پولیس کیا کر رہی تھی؟ ہمارے مطابق اس واقعے کی ذمہ دار ملتان پولیس اور انتظامیہ ہے، میں کل ملتان جا کر شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین کو ملوں گا، ان شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور نیا پاکستان بن کر رہے گا، جن گھروں میں آج ماتم ہے ان کو ضرور انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیش و عشرت کی قیمت عوام ادا کر رہی ہے، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد لاد کر ان کی کمر توڑ دی گئی ہے، ہماری تحریک چوروں کے خلاف ہے اور ہماری تحریک کی وجہ پرانے نظام کو بچانے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق عمران خان نے سانحہ ملتان کی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ کہتے ہیں بھگڈر سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف دلا کر رہیں گے۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے ہمیشہ میوزیکل چیئر کی سیاست کی۔ نئے پاکستان کی بنیاد میرٹ اور انصاف پر رکھی جائے گی۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملتان میں اسٹیڈیم کے صرف دو گیٹ کھولے گئے تھے۔ جلسہ ختم ہونے کے بعد ایک گیٹ پر لوگ پھنس گئے، بتایا جائے سانحہ کے وقت پولیس کیا کر رہی تھی۔ کارکنوں پر پانی کیوں پھینکا گیا۔؟ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اپنا لائحہ عمل طے کریں گے، عمران خان نے کہا کہ قرضے لیکر عیاشیاں کرنے والوں نے ہر پاکستانی کو اٹھاسی ہزار روپے کا مقروض کر دیا، کرپشن کی وجہ سے مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے اصل اثاثے سامنے لائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکمرانوں کی وجہ سے قوم تباہی کی طرف جا رہی ہے، ہم نے راستہ نہ بدلا تو لاقانونیت بڑھتی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 414231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش