0
Saturday 11 Oct 2014 14:58
سانحہ ملتان کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے

سانحہ ملتان اتفاقیہ نہیں سازش ہے، میں اور عمران آئے تو سٹیج سے سیڑھی غائب کردی گئی، شاہ محمود قریشی

سانحہ ملتان اتفاقیہ نہیں سازش ہے، میں اور عمران آئے تو سٹیج سے سیڑھی غائب کردی گئی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ ملتان کی بھگدڑ اتفاقیہ نہیں سازش ہے، انتظامیہ نے جان بوجھ کر حالات خراب کی کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سانحہ ملتان پر پھٹ پڑے، پی ٹی آئی رہنماء نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہوتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر عمران خان کی جان خطرے میں ڈالی، شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عمران خان تعزیت کیلئے کل ملتان آرہے ہیں۔ تحریکِ انصاف کے رہنماء نے کہا کہ بھگڈر سے سات کارکن جاں بحق ہوئے، حکومت گلو بٹوں کے ذریعے سیاست نہ کرے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی سی او ملتان شہباز شریف کے منشی بنے ہوئے ہیں، ملتان کا واقعہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈی سی او ملتان غلط بیانی کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ واقعہ اتفاقی طور پر ہوا۔ ہم کسی کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہتے۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جلسے کی جگہ تبدیل کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ملتان کا واقعہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ چیف میپکو کو فون کرکے پوچھا کہ بجلی کیوں کاٹی گئی ہے۔ چیف میپکو نے کہا کہ پرانا بل ہے جس کی ادائیگی ہونی ہے۔ ڈی سی او ملتان غلط بیانی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری تھی۔ پولیس نے کھینچ کھینچ کر لوگوں کو سٹیج پر چڑھایا۔ میں اور عمران خان آئے تو سٹیج سے سیڑھی غائب کر دی گئی۔ عمران خان کل ڈھائی سے تین بجے ملتان پہنچیں گے اور ان کی سکیورٹی کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہے۔ عمران خان کل جاں‌ بحق ہونے والے ہر کارکنوں کے گھر جائیں‌ گے اور تعزیت کریں‌ گے۔ عمران خان کی سکیورٹی کی ذمہ داری ڈی سی او اور ڈپٹی ہائی کمشنر پر ہے۔ انھوں‌ نے کہا کہ 23 اکتوبر کو عمران خان فیصل آباد میں‌ ہوں‌ گے اور میں وہاں‌ کی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں‌ کہ وہ پہلے ہی سکیورٹی کا بندوبست کریں۔
خبر کا کوڈ : 414159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش