0
Monday 13 Oct 2014 21:06

18 اکتوبر کو کراچی میں پیپلزپارٹی تاریخ ساز جلسہ کریگی، میر صادق عمرانی

18 اکتوبر کو کراچی میں پیپلزپارٹی تاریخ ساز جلسہ کریگی، میر صادق عمرانی
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماء میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ کراچی میں 18 اکتوبر پیپلزپارٹی کا جلسہ ملک کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے کیونکہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے۔ پارٹی کی تاریخ کو مٹانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جیالوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیا۔ 17 اکتوبر کو کراچی کے جلسے میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں ڈیرہ مراد جمالی سے قافلہ کراچی روانہ ہوگا۔ پارٹی کے جیالے ورکرز قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پیپلزپارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو کے آواز پر لبیک کہتے ہوئے جیالے کراچی میں 18 اکتوبر پیپلز پارٹی کا جلسہ ملک کی تاریخ ساز جلسہ بنائیں گئے۔ اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے کیونکہ پارٹی کی تاریخ  لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو فروغ دینے اور بنیادوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 414451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش