0
Tuesday 14 Oct 2014 21:49

محرم الحرام کے ایام میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں، سید داؤد آغا

محرم الحرام کے ایام میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں، سید داؤد آغا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ میٹرو پولیٹن حکام یکم محرم سے قبل جلوس کے روٹس کی تمام اسٹریٹ‌ لائٹس کی درستگی اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ شیعہ نسل کشی ملک میں جاری ہے، جس کے تسلسل میں ہزارہ ٹاؤن خودکش حملہ موجودہ انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس عزاء کی سکیورٹی کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ یکم محرم کو قافلہ حسینی کی یثرب آمد پر ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تمام ماتمی جلوس شرکت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 414627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش