0
Thursday 16 Oct 2014 22:35

وفاقی جماعتوں کے قائدین ہمارے آئینی حقوق کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں، مہدی شاہ

وفاقی جماعتوں کے قائدین ہمارے آئینی حقوق کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ آئینی صوبہ اور آزادی ہمارا بنیادی حق ہے۔ ڈوگروں سے آزادی کے بعد سے جدوجہد جاری تھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں انقلابی اصلاحات کیے۔ گلگت بلتستان کو آصف علی زرداری کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں گلگت بلتستان کو داخلی خود مختاری دی اور صوبائی سیٹ اپ دیا۔ اگر گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں لانے کے لیے اور عوام کی بہتری کے لیے کسی سیاسی جماعت نے عملی اقدامات کیے ہیں تو وہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ ہماری منزل صوبائی سیٹ اپ نہیں بلکہ ہماری اصل منزل آئینی حقوق اور آئینی صوبہ ہے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات دیگر صوبوں کی طرح نگراں سیٹ اپ کے ذریعے ہونگے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین صرف گلگت بلتستان میں الیکشن کمپین کے لیے آنے کی بجائے ملک ہمارے آئینی حقوق، قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی کیلئے بھی آواز اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 414799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش