0
Friday 17 Oct 2014 11:04

پیپلز پارٹی کے جلسے میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد

پیپلز پارٹی کے جلسے میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 18 اکتوبر کو جلسے میں ڈرون کیمروں کی اڑان پر پابندی ہو گی، سکیورٹی کے لیے 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ جلسہ گاہ اور اطراف کی نگرانی کیلیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس کنٹرول روم وین بھی استعمال کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تھریٹ لیول بہت زیادہ ہونے کے باعث 30ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

سکیورٹی کے کئی حصار بنائے گئے ہیں اور ہر حصار پر واک تھرو گیٹس ہوں گے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے کے پیش نظر جلسہ گاہ سے کم از کم ڈیڑھ سے دو کلومیٹر دور پارکنگز بنائی گئی ہیں۔ جلسے میں آنے کے لیے چار مرکزی راستے بنائے گئے ہیں اور ہر راستے کا انچارج ڈی آئی جی رینک کا افسر ہو گا۔ امن و امان کی صورتحال کے باعث جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں کی اسکریننگ کئی دنوں پہلے ہی کی جا چکی ہے۔ 

حفاظتی اقدامات پر نظر رکھنے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ موونگ سکیورٹی کنٹرول روم وین بھی منگوائی گئی۔ سکیورٹی وین کے اوپر ڈوم کیمرا لگا ہوا ہےجو چاروں طرف نظر رکھ سکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ تقریبا 9 کیمرے اور بھی ہیں جو اطراف پر نظر رکھیں گے۔ وین کے اندر ہی ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں جبکہ وین میں آرام کرنے کے لیے ایک چھوڑا بیڈروم اور واش روم کی سہولت بھی موجود ہے۔ سندھ پولیس کے پاس موجود کیمروں والی 100 پولیس موبائلز کو بھی وائر لیس سے اس سکیورٹی وین سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش