0
Friday 17 Oct 2014 11:32

فورسز نےخیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آپریشن ’’خیبر ون‘‘ شروع کردیا

فورسز نےخیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آپریشن ’’خیبر ون‘‘ شروع کردیا
اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی فورسز نےخیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آپریشن ’’خیبر ون‘‘ شروع کردیا ہے، جس میں دہشتگردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا ہے، جبکہ تحصیل بھر میں نافذ کرفیو میں مزید سختی کردی گئی ہے۔ خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق تحصیل باڑہ میں "خیبر 1 " کے نام سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک حصہ لے رہے ہیں، تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران تحصیل باڑہ سے پشاور جانے والی تمام سڑکیں اور کسی بھی قسم کی آمدورفت بند ہے اور سیکیورٹی فورسز وادی تیراہ سمیت شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل بھر میں 2009 سے نافذ کرفیو میں بھی مزید سختی کردی گئی ہے، جبکہ حکومتی حمایت یافتہ قبیلے قمبر خیل میں بھی کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش