0
Friday 17 Oct 2014 21:55

میرے خلاف وال چاکنگ کرنے والے اپناشوق پورا کریں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، مہدی شاہ

میرے خلاف وال چاکنگ کرنے والے اپناشوق پورا کریں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ میرے خلاف وال چاکنگ کرنے والے اپنا شوق پورا کریں اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، تمام چیزوں سے باخبر ہوں اورمیں جانتا ہوں کہ کس کی پارٹی کے لئے کتنے خدمات ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں سے واقف ہوں اور حقیقی جیالے اور کارکنوں کا احترام کرتا ہوں لیکن ان لوگوں سے بھی باخبر ہوں جن کی پارٹی کیلئے کوئی خدمات نہیں ہیں، میرے خلاف چاکنگ کرنے والوں کی کارکردگی اور پارٹی خدمات سے بہت اچھی طرح واقف ہوں۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حقیقی کارکن اور نظریاتی جیالے کبھی اس قسم کے حرکتیں نہیں کر سکتے ہیں۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی ایک منظّم سیاسی جماعت ہے جس میں مکمل جمہوریت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور جیالے اپنے تحفظات اپنے قائد کے سامنے کہہ سکتے ہیں لیکن کسی کو بھی پارٹی ڈسپلین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 415123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش