0
Tuesday 4 Nov 2014 23:52
پنجاب حکومت ملت تشیع کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے

عزاداری پر کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتے، بیگناہ شیعہ جوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے، تجمل نقوی

عزاداری پر کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتے، بیگناہ شیعہ جوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے، تجمل نقوی
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عزاداری کے انعقاد کے حوالے سے کھڑی کی جانے والی مشکلات کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن عزاداری سیدالشہداء کی راہ میں کسی رکاوٹ اور قدغن کو برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نمائندے تجمل نقوی نے راولپنڈی میں جلوس عزا کے دوران نماز ظہرین کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی جا رہی ہیں اور روٹس بند کرنے اور تبدیل کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ہم پنجاب حکومت کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کی حرکتوں سے باز آجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں متعدد بےگناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا، جن میں آئی ایس او راولپنڈی کے ڈویژنل صدر وفا عباس بھی شامل ہیں۔ ہم ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں اور پنجاب حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ پنجاب حکومت ملت تشیع کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے قراردادیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں، راولپنڈی اسلام آباد سے اٹھائے گئے بےگناہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ فی الفور روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 417974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش