0
Friday 7 Nov 2014 17:08

کشمیری علیحدگی پسند نہیں بلکہ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان

کشمیری علیحدگی پسند نہیں بلکہ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ہندوستانی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری علیحدگی پسند نہیں بلکہ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ارون جیٹلی کا بیان پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے۔ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے تمام مسائل کے حل کے لئے جامع مذاکرات کا خواہاں ہے لیکن اس سلسلے میں نئی دلی حکومت کی جانب کوئی شرائط قبول نہیں کریں، ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے غیر مشروط جامع مذاکرات خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے لازمی ہیں لیکن اس سلسلے میں نئی دلی حکومت کی کوئی بھی شرط قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما علیحدگی پسند نہیں بلکہ وہ اپنے علاقے پر بھارتی قبضہ ختم کرانے کے لئے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف ایپک اجلاس سے قبل کل بیجنگ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ تسنیم اسلم نے بتایا کہ افغان صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم ابھی تک تاریخوں کا تعین نہیں ہوسکا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیلک شریف بھی افغان فوج اور سیاسی رہنماؤں سے سیکیورٹی امور پر گفتگو کے لیے کابل کے دورے پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 418276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش