0
Friday 7 Nov 2014 20:37

اسیر ملت جعفریہ علامہ غلام رضا نقوی کو 18 سال بعد رہا کر دیا گیا

اسیر ملت جعفریہ علامہ غلام رضا نقوی کو 18 سال بعد رہا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اسیر ملت جعفریہ، سپاہ محمد پاکستان کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی کو 18 سال بے گناہ اسیری کے بعد لاہور کی کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ علامہ غلام رضا نقوی کے خلاف کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا اعظم طارق پر حملے سمیت متعدد بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے تھے جو تمام کے تمام جھوٹے ثابت ہوئے اور عدالت نے انہیں بری کر دیا۔ پچھلے دنوں ان کے خلاف آخری مقدمے میں بھی ہائی کورٹ نے انہیں بری کرکے رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ڈی سی او لاہور نے محرم الحرام کے دوران نقص امن کا بہانہ بنا کر ان کو ایک ماہ کے لئے نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔ آج شام کو انہیں کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ علامہ غلام رضا نقوی کو ان کے بیٹے نے جیل سے ریسو کیا جبکہ مختلف شیعہ جماعتوں کے سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 418399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش