0
Sunday 9 Nov 2014 23:53

علامہ اقبال نے اپنے افکار سے مغربی استعمار کیخلاف جدوجہد کی، تہور حیدری

علامہ اقبال نے اپنے افکار سے مغربی استعمار کیخلاف جدوجہد کی، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، وہ آتش نفس انسان تھے، ان میں اسلامی روح بسی ہوئی تھی اور وہ ہمیشہ اس کی حمایت کرتے تھے۔ اقبال کی تمام تر توقعات نوجوان نسل سے وابستہ ہیں، افکار اقبال سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے اندر اسلامی روح کو تازگی اور توانائی بخشتے ہوئے نوجوان اقبال کے شاہین کا کرادر ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکیم الامت نے مغربی استعمار کے خلاف اپنی شاعری، افکار اور نظریات کے ذریعے جدوجہد کی، موجودہ دور میں ہم بھی علامہ اقبال کی آواز پر لبیک کہیں، تاکہ ان کے تصور پاکستان میں مذہب و ملت اور تہذیب و ثقافت کو مغرب کی استعماریت سے محفوظ رکھ سکیں اور اسلام کے خلاف ہر سیاسی و تہذیبی استعمار کے خلاف بھرپور جدوجہد کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 418765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش