0
Friday 14 Nov 2014 15:45

دیوبند اتحاد کانفرنس، کئی شخصیات اور تنظیموں کو دعوت نہ مل سکی

دیوبند اتحاد کانفرنس، کئی شخصیات اور تنظیموں کو دعوت نہ مل سکی
اسلام ٹائمز۔ دیوبند مسلک سے وابستہ جماعتوں کے اتحاد کے لئے بلائی جانے والی کانفرنس میں کئی جماعتوں کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، دہشت گردی میں ملوث ہونے، اور غلط عوامی تاثر رکھنے والی شخصیات اور جماعتوں کو دعوت نامے موصول نہیں ہوئے۔ دیوبند فکر کی تمام جہادی تنظیموں، مولانا محمد خان شیرانی اور طاہر اشرفی کو دعوت نہیں دی گئی، تبلیغی جماعت کو بھی سیاست سے علیحدہ رکھنے کی غرض سے نہیں بلایا گیا، مجلس احرار اسلام کے سربراہ مولانا سید عطاء المومن کی جانب سے 18 نومبر کو اسلام آباد میں بلائی جانے والی اس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان، مولانا سمیع الحق، مولانا احمد لدھیانوی، قاری حنیف جالندھری، مفتی محمد نعیم، مولانا عبدالمجید لدھیانوی، مولانا اشرف علی سمیت کئی دیگر شخصیات کو دعوت دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 419489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش