0
Tuesday 2 Dec 2014 23:28

گلگت بلتستان کے محب وطن لوگوں کو پاکستانی بننے کے لیے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، ابراہیم اسدی

گلگت بلتستان کے محب وطن لوگوں کو پاکستانی بننے کے لیے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، ابراہیم اسدی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں موجود گلگت بلتستان کے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا ہنگامی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں کہا گیا کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کے گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں کے بیان سے جی بی کے لوگوں میں شدید تشویش ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن گلگت بلتستان ابراہیم اسدی کا کہنا تھا کہ صدر وزیراعظم بیان کا نوٹس لیں، اس بیان سے جہاں ملک دشمن طاقتوں کو موقع ملے گا وہاں گلگت کے قوم پرست جماعتوں کو تقویت ملے گی، گلگت بلتستان کے محب وطن لوگوں کو پاکستانی بننے کے لیے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام نے 66 سالوں میں ہر محاذ پر پاکستان کے لیے قربانیان دی ہیں، حکومت جلد گلگت بلتستان کو آیئنی حقوق کے لیے ایک کمیٹی جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی افراد ہوں تشکیل دے اور ملک کا پانچوں آینی صوبہ بنائیں۔ پرویز رشید پاکستان کے وزیر اطلاعات ہیں یا ایک میڈیاگروپ کے؟ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کے بدلے توہین کا حق پرویز رشید کو کس نے دیا؟ گلگت بلتستان بائی چانس پاکستانی نہیں بلکہ بائی چوائس پاکستانی ہے حکومت فوری آینی حقوق دیں۔ گلگت بلتستان کو صرف جغرافیائی حد تک حصہ تسلیم کرکے یہ پیغام دے رہا ہے صرف پاکستان اس خطے پر قابض ہے؟ ن لیگ انڈیا کی موقف کو تقویت دے رہی ہے ہمیں شک ہے کہیں اس خطے کیساتھ میاں صاحب اور انڈیا کے درمیان بزنس ڈیل نہ ہو چکی ہو۔
خبر کا کوڈ : 422876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش