0
Wednesday 3 Dec 2014 19:44

لاہور پولیس کا انوکھا کارنامہ،نابینا مظاہرین پر برس پڑی

لاہور پولیس کا انوکھا کارنامہ،نابینا مظاہرین پر برس پڑی
اسلام ٹائمز۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں نابینا افراد کی جانب سے نکالی گئی ریلی پر پولیس کے لاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ڈیوس روڈ پر شملہ پہاڑی کے قریب لاہور پریس کلب کے سامنے نابینا افراد نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے تحت نوکریاں نہ ملنے کے خلاف پرامن دھرنا دیا، جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے نہ صرف دھکے دیئے بلکہ لاٹھی چارج کر کے متعدد افراد کو زخمی بھی کر دیا۔ پولیس کی جانب سے شرمناک رویے کے خلاف نابینا افراد نے دھرنا دیا۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جب تک انہیں انصاف نہیں ملے گا وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ بعدازاں اعلیٰ پولیس افسران اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر نابینا افراد نے دھرنا ختم کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالعلیم خان نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور نابینا افراد پر تشدد کو بدترین واقعہ قرار دیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف نابینا افراد کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ اس تشدد کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نابینا افراد پر پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شہباز شریف نے تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 423122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش