0
Saturday 6 Dec 2014 21:50

8 دسمبر کو خود فیصل آباد شہر بند کراؤں گا، عمران خان

8 دسمبر کو خود فیصل آباد شہر بند کراؤں گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 8 دسمبر کو فیصل آباد جاکر خود شہر بند کراؤں گا جبکہ اس روز مقامی ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مار دھاڑ کی سیاست کرتی ہے اس لئے فیصل آباد کے تاجر 8 دسمبر کو کاروبار بند کرنے سے ڈرے ہوئے ہیں، تاہم فیصل آباد کے ٹرانسپورٹرز نے پیر کو گاڑیاں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس دن شہر کو میں خود بند کراؤں گا اور اس کے بعد کراچی جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج الیکشن ٹربیونل میں سیدھی بات کی کہ ووٹوں کے تھیلے کھول دیں تمام ثبوت سامنے آجائیں گے، اگر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دھاندلی نہیں کی تو ڈیڑھ سال سے حکم امتناعی کے پیچھے کیوں چھپ رہے ہیں، اگر وہ واقعی جیتے ہیں تو اپنا حلقہ کھلوا دیتے لیکن انہوں نے عدالتی حکم کا سہارا لیا اور جب انہوں نے پہلا حکم امتناعی لیا تو میں اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ انہیں حقیقت سامنے آجانے کا ڈر ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف کو انتخابات میں واقعی ڈیڑھ کروڑ ووٹ ملے تو وہ حلقے کھولنے سے خوفزدہ کیوں ہیں، عوام سب جانتے ہیں اور انہیں ہمیشہ بےقوف نہیں بنایا جاسکتا جبکہ سعد رفیق نے میرے حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر اسی وقت اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے حلقے کھلوانے کے لئے خط لکھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے دھاندلی نہیں کی تو صرف 15 فیصد ووٹوں کی گنتی پر اپنی جیت کا خطاب کیسے کیا، (ن) لیگ نے خیبر پختونخوا میں بھی میچ فکسنگ کی کوشش کی لیکن ہم پھر بھی جیت گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکمران کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، دھرنا تو ابھی شروع ہوا ہے اور انصاف ملنے تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 423830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش