0
Friday 5 Dec 2014 19:30

عمران خان احتجاج ملتوی کر دیں تو مذاکرات اتوار کو شروع ہوسکتے ہیں، اسحاق ڈار

عمران خان احتجاج ملتوی کر دیں تو مذاکرات اتوار کو شروع ہوسکتے ہیں، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاج ملتوی کر دیں تو مذاکرات اتوار کے روز ہوسکتے ہیں، عدالتی کمیشن میں حساس اداروں کے نمائندوں کو شامل نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہے اور اگر تحریک انصاف کی قیادت چاہے تو مذکرات اتوار کو بھی شروع ہوسکتے ہیں، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ عمران خان احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا عدالتی کمیشن میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے حکام کو نمائندگی نہیں دی جاسکتی، لیکن اگر کمیشن چاہے تو وہ تحقیقات کے لئے آئی ایس آئی یا آئی بی حکام کو طلب کر سکتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا اگر عدالتی کمیشن نے دھاندلی ثابت کردی تو اُن کی پارٹی اقتدار چھوڑ دے گی۔ انہوں نے کہا عدالتی کمیشن کو آرڈینس کے ذریعے قائم کیا گیا تو فیصلہ کبھی نہیں ہوگا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات اتوار کو شروع ہوں گے۔ عمران خان احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات اتوار کو شروع ہوں گے۔ حکومت ہمیشہ مذاکرات کے لئے تیار تھی اور ہے۔ حکومت نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ مذاکرات کے پیش نظر عمران خان احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کریں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف پر پہلے ہی یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ آئی ایس آئی اور آئی بی جوڈیشیل کمیشن کے ممبر نہیں ہوسکتے۔ مجوزہ جوڈیشیل کمیشن کو ڈکٹیشن نہیں دی جاسکتی۔
خبر کا کوڈ : 423576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش