0
Friday 12 Dec 2014 20:07

اسلام دشمن قوتیں طالبان اور داعش کی صورت میں ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، ثروت اعجاز قادری

اسلام دشمن قوتیں طالبان اور داعش کی صورت میں ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کی سیاست کسی طور بھی جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا ہونا ہوگا، ملک کی دولت لوٹنے والے کسی طور بھی معافی کے لائق نہیں ہیں، ان سے قانون کے مطابق نمٹنا ہوگا،عوام کو مستقبل کے اندھیروں میں دھکیلنے نہیں دینگے ،سیاست عوام کے حقوق دینے اور مسائل کو حل کرنے کانام ہے، سیاست کو دین سے دور کردیا جائے تو چنگیزی رہ جاتی ہے، حکمران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر لاہور سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکن شہید قائدین کو والہانہ خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نشتر پارک میں جانثاران مصطفیٰ کانفرنس کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کو تیز کردیں، اسلام دشمن قوتیں طالبان اور داعش کی صورت میں ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 425235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش