0
Friday 19 Dec 2014 20:55

زیارت، اہم طالبان رہنما سمیت 8 عسکریت پسند ہلاک

زیارت، اہم طالبان رہنما سمیت 8 عسکریت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان ( ٹی ٹی پی ) کے اہم رہنما سمیت 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں کالعدم تحریک طالبان بلوچستان کا نائب امیر بھی شامل ہے۔ سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد علاقے میں اغوا برائے تاوان اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کسی بھی اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ نہ ہی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پولیس نے کوئٹہ میں 4 مبینہ عسکریت پسند گرفتار کیے تھے جس کے بعد مذکورہ کارروائی سامنے آئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسوں کی جانب سے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 426831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش