0
Wednesday 3 Nov 2010 11:20

بغداد،یکے بعد دیگرے 16 بم حملوں میں 198 افراد جاں بحق،320 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

بغداد،یکے بعد دیگرے 16 بم حملوں میں 198 افراد جاں بحق،320 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
 بغداد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق بغداد کے دس مختلف مقامات پر دھماکوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو اٹھانوے ہو گئی جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔عراقی حکام کا کہنا ہے بم شہر کے مصروف علاقوں میں نصب کئے گئے تھے۔جس کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے،زیادہ تر بم کیفے اور ریسٹورنٹ کے قریب ہوئے،دھماکوں کے وقت گزشتہ روز ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ بھی جاری تھی۔ 
جنگ نیوز کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے کار بم  دھماکوں اور بم حملوں میں 63 افراد ہلاک،250 سے زاید افراد زخمی ہوئے،وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت بغداد میں یک کے بعد دیگر 11 کار بم دھماکے ہوئے۔وزارت داخلہ نے بم دھماکوں کے بعد بغداد کے مشرقی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2009 سے اب تک اس سال اکتوبر میں 194 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 42699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش