0
Saturday 20 Dec 2014 18:51

4دہشتگردوں کو پھانسی دیئے جانے کا امکان، کوٹ لکھپت جیل فوج کے حوالے

4دہشتگردوں کو پھانسی دیئے جانے کا امکان، کوٹ لکھپت جیل فوج کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید سزائے موت کے 4 دہشت گرد قیدیوں کے بلیک وارنٹ جاری ہو چکے ہیں جنہیں کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہے۔ لاہور کی معروف کوٹ لکھپت جیل میں دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت میں 4 دہشت گرد زاہد، احسان، ندیم اور کامران پھانسی کے منتظر ہیں۔ ان دہشت گردوں نے جہلم میں پاک آرمی اور ملتان میں آئی ایس آئی کے کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔ کوٹ لکھپت جیل کو فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ رینجرز اور ایلیٹ فورس کے دستے بھی تعینات ہیں۔ جیل کے کافی دور ناکہ بندی کر کے جیل کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ کوٹ لکھپت جانے والے راستے کو عام گاڑیوں کے بھی بند کیا گیا جبکہ مقامی رہائشیوں کو بھی سخت تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 427043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش