0
Saturday 27 Dec 2014 23:45

گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنا زیادتی ہے، غلام سرور

گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنا زیادتی ہے، غلام سرور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی و کوارڈنیٹر گلگت بلتستان غلام سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت پاکستان کی آزادی کے لئے گلگت بلتستان کے عوام نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ نون کے نااہل حکمران ان قربانیوں کو فراموش کر کے اس خطے کو متنازعہ قرار دیتے ہیں جس پر انہیں شرم آنی چاہے۔ گلگت بلتستان پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہاں کے عوام دیگر صوبوں کے عوام سے بڑھ کر پاکستانی ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے تعین میں کچھ قانونی پیچیدگیاں ضرور ہیں مگر اس کو جواز بنا کر یہاں کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی سراسر ناانصافی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر گلگت بلتستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے بھرپور اقدامات کریگی اور یہاں کے عوام کو وہ حقوق دلائے گی جو ملک کے دیگرصوبوں کے عوام کو حاصل ہیں۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی مہدی شاہ جیسا گیا گزرا وزیراعلٰی نہیں دیکھا جو اپنے آبائی حلقے کیلئے ایک سڑک بھی تعمیر نہیں کرا سکی تو قوم کو وہ کیا دے سکتے ہیں۔ ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے قدرتی وسائل سے مالا مال خطے کے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے عذاب سے گزر رہے ہیں اسکی مثال ملک کے کسی کونے میں نہیں ملتی کیونکہ گلگت شہر میں قیام کے دوران بجلی کی صورتحال انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 428383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش