0
Friday 2 Jan 2015 01:06

سپاہ صحابہ کے مقامی صدر کو چھوڑنے پر ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ معطل

سپاہ صحابہ کے مقامی صدر کو چھوڑنے پر ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ معطل
اسلام ٹائمز۔ اہل سنت والجماعت راولپنڈی کے صدر مفتی تنویر کو چھوڑنے کے الزام میں اسلام آباد کے دبنگ پولیس افسر عصمت اللہ جونیجو کو معطل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو اہل سنت والجماعت کے مسلح صدر کو دباؤ میں آکر چھوڑنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مفتی تنویر اور دیگر آٹھ ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا جنہیں دبنگ افسر نے گزشتہ رات رہا کردیا تھا۔ رینجرز نے اسلام آباد کے علاقے ترامڑی چوک پر ناکہ بندی کے دوران کار کی تلاشی لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلح برآمد ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 429685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش