0
Tuesday 6 Jan 2015 14:57

نواز حکومت نے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوا دیا

نواز حکومت نے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوا دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نواز حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو تحریری احکامات جاری کئے گئے ہیں، جن میں ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی جو کہ اب کراچی الیکٹرک کے نام سے جانی جاتی ہے، کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کے قتل کا الزام ہے، اس کیس میں صولت مرزا کو پھانسی کی سزا سنائی جا چکی ہے، جبکہ صدر مملکت ممنون حسین بھی صولت مرزا کی رحم کی اپیل مسترد کر چکے ہیں۔ ملک میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے افراد کی سزا پر عملدرآمد کا آغاز ایک طویل وقفے کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ہدایت پر حال ہی میں ہوا ہے۔ نواز شریف نے یہ ہدایات پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد کی شہادت کے بعد جاری کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 430711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش