0
Saturday 10 Jan 2015 20:10

سانحہ راولپنڈی، دیر سے آنے پر شہدا کے لواحقین نے شیخ رشید کو واپس بھیج دیا

سانحہ راولپنڈی، دیر سے آنے پر شہدا کے لواحقین نے شیخ رشید کو واپس بھیج دیا
اسلام ٹائمز۔ چٹیاں ہٹیاں امام بارگاہ میں دھماکے کے شہدا کے لواحقین اور اہل محلہ نے شیخ رشید کو تعزیت کے بغیر ہی واپس بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہفتے کے روز لواحقین سے اظہا ر ہمدردی کے لئے چٹیاں ہٹیاں پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات شیخ رشید کی رہائش گاہ کے قریب ہی اتنا بڑا سانحہ ہو گیا اور وہ اب آرہے ہیں، انہیں شیخ رشید کی ہمدریوں اور تعزیت کی کوئی ضرورت نہیں۔ جس پر شیخ رشید جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کئے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ کے باہر اس وقت خودکش دھماکا ہوا تھا، جب وہاں محفل میلاد جاری تھی، دھماکے میں7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 431644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش