0
Saturday 10 Jan 2015 22:12

اے این 122 سے متعلق عمران خان کے تمام الزامات جھوٹے ہیں، پرویز رشید

اے این 122 سے متعلق عمران خان کے تمام الزامات جھوٹے ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کپتان کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا این اے 122 پر ٹربیونل کی رپورٹ کے مطابق ایاز صادق کے ووٹ بڑھے اور عمران خان نے زیادہ مارجن سے شکست کھائی۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے چہلم تک کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا تھا۔ معصوم بچوں سے ہمیں محروم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا آج کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کا انتظار سب سے زیادہ انتظار مسلم لیگ (ن) کو تھا ہمیں اپنی سچائی پر 100 فیصد یقین تھا۔ این اے 122 پر ٹربیونل کی رپورٹ کے مطابق ایاز صادق کے ووٹ بڑھے عمران خان نے زیادہ مارجن سے شکست کھائی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کہتے ہیں جھوٹ بولنے والوں کا انجام اپنے انجام تک پہنچ گیا۔ ٹربیونل کی رپورٹ کے مطابق ایاز صادق کے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تین حلقوں کا نیتجہ پہلے اور چوتھے کا نیتجہ آج نکلا۔

پرویز رشید کا یہ بھی کہنا تھا چوتھا حلقہ کھلنے میں کچھ دیر ہوئی عمران خان نے جو الزام کینٹینر پر لگائے ان کا پیٹشن میں ذکر نہیں تھا۔ عمران نے اپنی پیٹشن میں ووٹوں کی گنتی کا کہا، گنتی کے دوران عمران اور ایاز صادق کے نمائندے موجود تھے دونوں فریقوں کی باہمی رضا مندی کے مطابق ووٹوں کی گنتی ہوئیں۔ گنتی کے بعد عمران خان انتخاب ہار گئے اور ایاز صادق پہلے سے زیادہ ووٹوں سے جیت گئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جج کاظم ملک پر عمران نے اعتماد کا اظہار کیا تھا عمران خان اب برائے مہربانی الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کریں۔ اب انتخابات کے آخری سال کے دوران سیاست کریں۔ کل عمران نے اپنا بجلی کا بل ادا کر کے اچھا کام کیا۔ انہوں نے کہا عمران بجلی کی قلت جیسے مسائل پر سیاست کریں۔ رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا مسترد کیے جانے والے ووٹ زیادہ تر عمران کے نکلے چاروں حلقوں کے تمام بیگز موجود ہیں۔ کینٹنر پر لگائے جانے والے الزامات کو ثابت نہیں کیا جا سکا۔ ان کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی کو اپنی غلط بیانیوں کا قوم کو حساب دینا پڑے گا، آہستہ آہستہ پی ٹی آئی کے سارے پول کھل رہے ہیں عمران قوم سے معذرت کرے۔

خبر کا کوڈ : 431666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش