0
Saturday 10 Jan 2015 20:55

منی مارشل لاء نہیں لگا، فوج کو متنازعہ نہ بنایا جائے، جاوید ہاشمی

منی مارشل لاء نہیں لگا، فوج کو متنازعہ نہ بنایا جائے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پاکستان تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو متنازعہ نہ بنایا جائے، اگر قومی اسمبلی میں ہوتا تو فوجی عدالتوں کے حق ووٹ ڈالتا، فوجی عدالتوں کو نہیں بنانا چاہیے یہ حقیقت کہ عدالتوں کے درست فیصلے نہیں اگر ججوں نے جان پر کھیل کر دہشت گردوں کو سزائیں دیں تو سیاستدانوں نے اُن کو سزائیں ہونے ہی نہیں دیں، دہشت گرد یا تو سکون سے جیلوں میں بیٹھے ہیں یا پھر ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں، دہشت گردی کلچر بن گیا ہے، سانحہ پشاور کے بعد ایسی صورتحال بن گئی تھی کہ فوج کو بوجھ اُٹھانا پڑا ہے اس سے منی مارشل لاء نہیں لگا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر اور پاک فوج کے اندر خلفشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی پاک فوج کو متحد کرنے وار پارلیمنٹ کو بالادست کرنے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا، اور اگر آئندہ بھی کوئی قربانی دینی پڑی تو گریز نہیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 431657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش