0
Tuesday 13 Jan 2015 23:38

اسکردو، کھرمنگ اور گانچھے میں ریڈیو پاکستان کی جانب سے ایف ایم سٹیشنز قائم کیا جائے گا

اسکردو، کھرمنگ اور گانچھے میں ریڈیو پاکستان کی جانب سے ایف ایم سٹیشنز قائم کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ ریڈیو پاکستان اسکردو کی سٹیشن ڈائیریکٹر کوثر ثمرین نے بی ایچ اسکردو میں مقامی صحافیوں کو ریڈیو پاکستان اسکردو کی نئی سہ ماہی پروگروموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈیو اسکردو نے اپنی نئی سہ ماہی کے پروگراموں میں جدت پیدا کی ہے۔ اسکردو سے فورسسز کے لئے ہفتے میں صرف تین پروگرام ہوتے تھے کیونکہ بلتستان ایک سرحدی علاقہ ہے لہٰذا اس پروگرام کو روزانہ کر دیا گیا ہے اور بہت کم وقت میں یہ پروگرام نہ صرف فورسسز کے جوانوں میں بلکہ عام لوگوں میں بہت مقبول ہوا ہے اور دور دراز علاقوں سے اس پروگرام میں لوگ کالیں کرتے ہیں۔ بچوں کا پروگرام ہفتے میں ایک بار ہوتا تھا اب ایسے روزانہ کر دیا ہے یہ پروگرام ونٹر کیمپ کے نام سے ہو رہا ہے اس سلسلے کہ پہلا پروگرام ڈپٹی کمشنر اسکردو کے دفتر میں ریکارڈ ہوا بچوں نے اُن کے آفس جا کر ڈپٹی کمشنر سے سوالات کئے۔ خصوصی سامعین کے لئے بھی پروگراموں میں بھی بہتری لایا ہے۔ یہاں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے اور غیر ملکی سیاحوں کو خطے سے متعلق معلومات دینے کے لئے ایک گھنٹے کا انگریزی پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان بہت جلد کھرمنگ اُلڈینگ اور ضلع گانچھے کے صدر مقام خپلو میں ایف ایم سٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں اور اسکردو کے مڈیم وویو سٹیشن کی طاقت کو دس کلو واٹ سے بڑھا کر پچاس کلو واٹ کیا جا رہا ہے ساتھ ہی اسکردو سے صوت القران کی نشریات بھی شروع ہونگیں۔

کوثر ثمرین نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان کے ڈائیریکٹر جنرل اور ڈائیریکٹر پروگرام دونوں ریڈیو اسکردو کے پروگراموں کی بہتری اور سٹیشن کی ترقی میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں جنکی راہنمائی میں یہ ادارہ بہت ترقی کرئے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ مجھے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے باعث ڈائیریکٹر جنرل اور ڈائیریکٹر پروگرامز نے اس سٹیشن پر تعینات کیا ہے۔ میں ریڈیو پاکستان سے ایکسیلینس ایوارڈ اور چار بار گولڈ میڈل لے چکی ہوں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو اس ادارئے کی بھلائی کے لئے صرف کر رہی ہوں۔ کوثر ثمرین نے کہا کہ پریس کلب اسکردو کے صحافیوں کے ساتھ آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ریڈیو پروگراموں میں لایا جا سکے اور صحافیوں کی مثبت تجاویز کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 432325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش