0
Wednesday 21 Jan 2015 10:56

بندوق کی بجائے کتاب کے ذریعے تبدیلی کا وقت آگیا ہے، سراج الحق

بندوق کی بجائے کتاب کے ذریعے تبدیلی کا وقت آگیا ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے قبائلی علاقوں کو الگ صوبے کا درجہ دینے یا خیبر پختون خوا میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بندوق کی بجائے کتاب کے ذریعے تبدیلی کا وقت آگیا ہے، خیبر پختونخوا کے علاقے تیمرگرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جائے یا کے پی کے میں ضم کیا جائے۔ ان کا  کہنا تھا کہ بندوق کی بجائے کتاب کے ذریعے تبدیلی کا وقت آگیا ہے، آئندہ عام انتخابات یوم حساب ثابت ہوں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ ناراض بلوچوں کو جرگے کے ذریعے راضی کرکے قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 434042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش