0
Saturday 31 Jan 2015 19:27

ڈی پی او خضدار کے کانوائے پر راکٹوں سے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق

ڈی پی او خضدار کے کانوائے پر راکٹوں سے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ہفتے کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار اصغر یوسفزئی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کانوائے کے ساتھ خضدار سے گوادرجا رہے تھے کہ پسنی کے علاقے بی ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کے کانوائے پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں کانوائے میں شامل گاڑیوں میں سوار دو محافظ موقع پرجاں بحق جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ محافظوں کی جوابی کاروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ راکٹ حملے میں ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس لیویز اور متعلقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ڈی پی او کو باحفاظت طریقے سے محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ ڈی پی او خضدار اصغر یوسفزئی نے بتایا کہ کانوائے پر پہاڑوں سے نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا۔ جس میں ہمارے دو جوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت کاروائی کی اور حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔
صحافی : اعجاز علی اعجاز
خبر کا کوڈ : 436258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش