0
Tuesday 10 Feb 2015 10:05

افضل گورو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہمہ گیر ہڑتال، قابض فوج کی فائرنگ میں بیگناہ نوجوان جاںبحق

افضل گورو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہمہ گیر ہڑتال، قابض فوج کی فائرنگ میں بیگناہ نوجوان جاںبحق
اسلام ٹائمز۔ محمد افضل گورو کی برسی کے موقعہ پلہالن پٹن میں کرفیو جیسی صورتحال کے دوران پلہالن پٹن میں احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک طالب علم فاروق احمد بٹ جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی نسبت ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ اس دوران شہید افضل گورو کے آبائی علاقہ سوپور اور پائین شہر سمیت وادی کے کئی حساس علاقوں میں بھی سخت پابندیاں نافذ رہیں جبکہ وادی میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور انتظامیہ نے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کیلئے اضافی تعداد میں پولیس و فورسز اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔ واضح رہے کہ شہید افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو 2001ء میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے جرم میں پھانسی دی گئی تھی۔ محمد افضل گورو دہلی کی تہاڑ جیل کے مخصوص وارڈ میں قید تھے اور پھانسی کے بعد انہیں جیل کے احاطے میں ہی دفنا دیا گیا۔ افضل گورو نے ہمیشہ اس جرم سے انکار کیا جبکہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنی والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ افضل گورو کا مقدمہ منصفانہ نہیں تھا۔ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکائے گئے محمد افضل گورو کی برسی کے موقعہ پر تقریباً سبھی مزاحمتی جماعتوں نے 9 فروری کیلئے ہڑتالی کال دی تھی اور مرحوم کے باقیات کی واپسی کے حق میں احتجاجی مظاہروں اور دعائیہ مجالس منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا، احتجاجی مظاہروں کے اعلان کے پیش نظر حکام نے شہر سرینگر میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 438944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش