0
Saturday 9 May 2009 10:25

شہری علاقوں پر امریکی فضائی حملے قابل قبول نہیں،حامد کرزئی

شہری علاقوں پر امریکی فضائی حملے قابل قبول نہیں،حامد کرزئی
 واشنگٹن : افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ شہری علاقوں پر امریکی فضائی حملے نا قابل قبول ہیں۔کیونکہ ان سے عام شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں افغان صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں افغانستان کے علاقوں پر امریکی فضائی حملے ناقابل قبول ہیں ۔حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ انھیں پختہ یقین ہے کہ فضائی حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر نہیں ہو سکتے ۔یہ امریکا اور افغانستان کے لیے اچھے ثابت نہیں ہو رہے کیونکہ ان سے عام افغان شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ رواں ہفتے مغربی افغانستان میں ہونے والی شہریوں کی ہلاکتیں طالبان کے حملے میں نہیں بلکہ قطعی طور پر امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں ہوئیں ۔طالبان عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث نہیں ہیں اسی لیے طالبان سے لوگوں کی ہمدردیوں میں اضافہ اور امریکا کے خلاف عوام کا غصہ بڑھ رہا ہے ۔
خبر کا کوڈ : 4525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش