0
Tuesday 30 Nov 2010 10:41

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن،مطلوب طالبان رہنماء عمر گل سمیت 14 افراد گرفتار

کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ مولوی فضل اللہ کا دست راست کمانڈر عبداللہ بھائی سمیت کراچی سے گرفتار
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن،مطلوب طالبان رہنماء عمر گل سمیت 14 افراد گرفتار
کراچی:اسلام ٹائمز-پولیس کے مطابق کراچی میں قائد آباد کے علاقے گلشن بونير ميں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے تک سرچ آپریشن جاری رکھا۔دوران آپریشن انتہائی مطلوب طالبان رہنماء عمر گل سميت چودہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق طالبان رہنما عمر گل کا تعلق محسود گروپ سے ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نہ معلوم افراد نے پاسان کے رہنماء نئیر زیدی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا دیا دیا ہے۔
 کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ مولوی فضل اللہ کا دست راست کمانڈر عبداللہ بھائی سمیت کراچی سے گرفتار
کراچی:اسلام ٹائمز-تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈے سے تعلق رکھنے والا کمانڈر عبداللہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے فرار ہو کر کراچی آ گیا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کراچی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے عبداللہ اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کمانڈر عبداللہ مولوی فضل اللہ کے امام ڈھیرئی مرکز کا انچارج تھا۔
آج نیوز کالعدم تحریک طالبان سوات کے امیر فضل اللہ کے دست راست عبداللہ کو بھائی سمیت کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔عسکری ذرائع کے مطابق امام ڈھیرئی مرکز کے انچارج اور اہم شدت پسند کمانڈر عبداللہ کا بھائی سعودی عرب سے کراچی پہنچا تھا جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیچھا کیا اور کراچی کے علاقے بنارس کی فرنٹیئر کالونی میں چھاپہ مار کر عبداللہ اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔شدت پسند کمانڈر عبداللہ سوات اور بالخصوص امام ڈھیرئی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اسے روپوش کمانڈر فضل اللہ کا اہم دست راست بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 45542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش