0
Saturday 20 Jun 2015 17:03

بحرین، آل خلیفہ حکومت نے انقلابی رہنما ابراہیم شریف السید کو رہا کر دیا

بحرین، آل خلیفہ حکومت نے انقلابی رہنما ابراہیم شریف السید کو رہا کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ایک انقلابی رہنما ابراہیم شریف السید کو رہا کر دیا، ابراہیم شریف اور گیارہ دیگر انقلابی رہنمائوں کو شاہی حکومت کو گرانے کی کوشش کے الزام میں2011 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت دس ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی آل خلیفہ کے جیلوں میں قید ہیں کہ جن میں ڈیڑھ سو افرادکو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ بحرین کی نیشنل ڈموکریٹک ایکشن سوسائٹی وعد کے جنرل سیکریٹری کو جیل سے رہا کر دیا گیا، رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت نے ابراہیم شریف السید کو جیل سے رہا کر دیا۔ بحرین کی کریمنل کورٹ نے جون دو ہزار گیارہ میں ابراہیم شریف اور گیارہ دیگر انقلابی رہنماں کو شاہی حکومت کو گرانے کی کوشش کے الزام میں پانچ سے بیس سال جبکہ دس دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرینی شہریوں نے جمعے کے روز وسیع پیمانے مظاہرہ کر کے آمریت مخالف ایک اور رہنما شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 467947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش