0
Tuesday 14 Dec 2010 14:16

حامد سعید کاظمی،اعظم سواتی کو برطرف کر دیا گیا

حامد سعید کاظمی،اعظم سواتی کو برطرف کر دیا گیا
اسلام آباد:حج کرپشن اسکینڈل کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو وزارتوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر مذہبی امور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔منگل کے روز حامد سعید کاظمی اور اعظم سواتی کو وزارتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔دونوں وزراء کو وزیراعظم کے حکم پر حج کرپشن اسکینڈل اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے پر ہٹایا گیا ہے۔سیکریٹری مذہبی امور آغا رضا قزلباش کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔حامد سعید کاظمی کی جگہ سید خورشید شاہ کو مذہبی امور کی وزارت کا عہدہ دے دیا گیا جبکہ اعظم سواتی کی جگہ سردار آصف احمد علی کو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اعظم سواتی کا تعلق جے یو آئی ف ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے خلاف ثبوت حاصل کر لئے اور ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حاجیوں کی چیخ و پکار نے رنگ دکھا دیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی فارغ کر دیئے گئے اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف آواز اٹھانے والے اعظم سواتی کی بھی کابینہ سے چھٹی ہو گئی۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے حج اسکینڈل اور بیان بازی کے بعد وفاقی وزراء حامد سعید کاظمی اور اعظم سواتی کو برطرف کر دیا ہے۔حامد کاظمی کا تعلق پیپلز پارٹی اور اعظم سواتی کا جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ سے ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے وفاقی وزیر مذہبی امور حامد کاظمی پر حج انتظامات میں بد عنوانی کے الزامات لگائے تھے۔یہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔وزیراعظم نے دونوں وزراء کو برطرف کر کے محنت اور افرادی قوت کے وزیر سید خورشید شاہ کو مذہبی امور جب کہ وفاقی وزیر تعلیم سردار آصف احمد کو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزرات کا اضافی قلمدان دے دیا ہے۔
دوسری جانب سیکریٹری مذہبی امور آغا سرور قزلباش کو ہٹا کر سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی سیکریٹری سعید خان کو سیکریڑی مذہبی امور تعینات کر دیا گیا ہے۔سیکریٹری مذہبی امور آغا سرور قزلباش کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔جب کہ مخدوم شہاب الدین کو دفاعی پیداور کی وزارت دے دی گئی ہے۔ان کے پاس وزرات صحت کا اضافی چارج بھی ہو گا۔ایف آئی اے نے حامد کاظمی،سابق سیکریٹری مذہبی امور آغا سرور قزلباش اور سابق ڈی جی جج راو شکیل کے بینک اکاونٹس سیل کر دیئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 46850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش