0
Monday 6 Jul 2015 11:33

کوئٹہ میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر کو نامعلوم شرپسندوں نے کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر قائم پوسٹ آفس کے قریب فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ایف سی اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے 2 افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے جبکہ پولیس اہلکار کی شناخت کالا خان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے میں ایک ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون زخمی بھی ہوئیں۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تمام مقتولین کو سر میں گولیاں لگیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بازار اور دکانیں بند ہو گئی۔ گذشتہ روز بھی کوئٹہ کے باچا خان چوک پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 19 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 471778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش