0
Saturday 11 Jul 2015 11:37

مقبوضہ کشمیر میں یوم القدس کے موقعہ پر احتجاجی ریلیاں

مقبوضہ کشمیر میں یوم القدس کے موقعہ پر احتجاجی ریلیاں
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں عالمی یوم قدس کے موقع پر کئی علاقوں میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اسرئیل اور امریکہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ نماز جمعہ کے بعد لوگوں کی کثیر تعداد بلا لحاظ مذہب و مسلک سڑکوں پر امنڈ آئی اور فلسطین پر اسرائیل کے جابرانہ قبضہ کے خلاف رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑا احتجاجی جلوس وسطی کشمیر کے ماگام میں نکالا گیا جس میں ہزاروں لوگوں کے علاوہ علماء کرام اور سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر “مرگ بر امریکہ‘ ’مرگ بر اسرائیل‘، القدس لنا‘، کے نعرے درج تھے۔ جید علماء کرام نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر ایک منظم تحریک چلائے۔

دریں اثناء ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی یوم قدس کے موقعہ پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس کے دوران لوگوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اور قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے بھی اس سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے فلسطین کی مظلوم پر صدیوں سے قائم اسرائیلی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاجی جلوس خمینی چوک بمنہ سے نکل کر مرکزی امام باڑہ بمنہ میں اختتام پزیر ہوا جہاں پر آغا سید ہادی نے روز قدس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اخوت کا دن ہے تاکہ تمام مسلمان ایک جابر اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنے حق کا مطالبہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 473028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش