0
Tuesday 11 Jan 2011 12:27

جوبائیڈن غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے،کل پاکستان آئیں گے

جوبائیڈن غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے،کل پاکستان آئیں گے
کابل:اسلام ٹائمز-امریکی نائب صدر جوزف بائیدن افغانستان کے دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر کے دورہ کابل کا مقصد افغانستان میں جاری سیکیورٹی آپریشن کی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہے، جس کے تحت سیکیورٹی کی ذمے داریاں افغان فورسز کو منتقل کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا جولائی میں شروع ہو گا۔ کابل آمد کے فورا بعد جوزف بائیڈن سیدھے امریکی سفارت خانے گئے جہاں انھوں نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور سفیر کارل ایکن بری سے ملاقات کی۔ امریکی نائب صدر منگل کو افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے۔ وہ امریکی فوجیوں سے ملاقات کے علاوہ افغان نیشنل آرمی ٹریننگ سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔
وقت نیوز کے مطابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے کو سکیورٹی وجوہات کی بناءپر خفیہ رکھا گیا۔ وہ کل (بدھ کو) افغانستان سے پاکستان آئیں گے اور سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 50024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش