0
Tuesday 8 Dec 2015 22:48

رینجرز کے اختیارات سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

رینجرز کے اختیارات سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے، جبکہ وفاق سے بلائے گئے ادارے کے اختیارات میں توسیع کیلئے اسمبلی سے اجازت لینا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے، جبکہ وفاق سندھ کے معاملے میں دلچسپی بھی لیتا ہے، تاہم وفاق سے بلائے گئے ادارے رینجرز کی اسمبلی سے اجازت لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے اچھے کام کئے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تاہم رینجرز کے اختیارات سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے، اور اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم اور آرمی چیف دونوں ہی عزیز ہیں، جبکہ وزیراعظم کا کراچی آکر بریفنگ لینا اچھی بات ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن سے فون پر رابطہ کیا، اور بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی پر مبارکباد دی، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان رینجرز اختیارات سے متعلق بل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور قائم علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر کو سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس پر اعتماد میں بھی لیا۔ واضح رہے رینجرز کے اضافی اختیارات 2 روز قبل ختم ہو چکے ہیں، لیکن صوبائی حکومت نے ان میں مزید توسیع کا فیصلہ تاحال نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 503662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش