0
Sunday 6 Feb 2011 02:28

ریمنڈ ڈیوس کو آئندہ چند دنوں میں رہا کیا جا سکتا ہے،امریکی حکام،خبر غلط ہے،پاکستانی سفارتخانہ

ریمنڈ ڈیوس کو آئندہ چند دنوں میں رہا کیا جا سکتا ہے،امریکی حکام،خبر غلط ہے،پاکستانی سفارتخانہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔پاکستانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ دو پاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو آئندہ چند دنوں میں رہا کیا جاسکتا ہے، امریکی حکومت کی جانب سے ڈیوس کے متعلق ضروری دستاویزات عدالت میں پیش کرنے تک ہمیں یہ کیس چلنے دینا ہو گا، پولیس کے خیال میں دستیاب شواہد ڈیوس کی کہانی کی ہی تصدیق کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ میں موجود دو پاکستانی اہلکاروں نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان اہلکاروں نے اپنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ پاکستانی حکومت کو اس وقت تک ریمنڈ ڈیوس کا کیس اپنی عدالت میں چلنے دینا ہو گا جب تک امریکی اہلکار ڈیوس کے سفارتی سٹیٹس کی تصدیق کرنے کے لئے ضروری دستاویزات عدالت میں پیش نہیں کر دیتے۔
 امید ہے جیسے ہی یہ دستاویزات پیش کی جائیں گی اور عدالت ان کا جائزہ لے گی تو ڈیوس کو رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پولیس کا بھی خیال ہے کہ دستیاب شواہد سے ڈیوس کی واقعے سے متعلق اپنی بیان کردہ کہانی کی ہی تصدیق ہوتی ہے۔ ادھر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان عمران گردیزی نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتی عملے نے ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا۔

خبر کا کوڈ : 53451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش