0
Sunday 6 Feb 2011 00:29

ریمنڈ ڈیوس نے ٹکر مارنے والے امریکیوں کے نام بتا دئیے،رانا ثناءاللہ

ریمنڈ ڈیوس نے ٹکر مارنے والے امریکیوں کے نام بتا دئیے،رانا ثناءاللہ
لاہور:اسلام ٹائمز-وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس نے عبادالرحمان کو ٹکر مارنے والے امریکیوں کے نام بتا دیئے ہیں اور ملزمان کے جلد وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ لاہور میں امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیر قانون پنجاب نے لاہور میں میڈیا کو بتایا کہ عباد کو ٹکر مارنے والے افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استنثاء حاصل ہونے کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر استنثاء حاصل ہے بھی تو انھیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور عدالت انھیں اپنے دفاع کا پورا موقع دے گی۔
خبر کا کوڈ : 53468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش