0
Sunday 29 May 2016 18:40

بلاول کے حکم پر ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، فیصل کریم کنڈی

بلاول کے حکم پر ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، فیصل کریم کنڈی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر تنظیم سازی کا عمل جاری ہے اور پارٹی کی اعلی قیادت کو ہر گاؤں اور محلے میں جا کر ورکروں سے مشاورت کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے صوبائی قائدین ڈیرہ اسماعیل خان دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ کنڈی ماڈل فارم پر منعقدہ بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی جہوری روایات کی امین جماعت ہے، اس ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کا کریڈیٹ اگر کسی کو جاتا ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ ہماری پارٹی میں کارکنوں کو اپنے دل کی بات قائدین کے منہ پر کہنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تنقید کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ورکرز کنونشن میں میرے گھر پر میری موجود میں کھول کر گلے شکوئے کئے گئے۔ جنہیں ہم نے خندہ پیشانی سے سنا اور اس پر عمل کرنے کا عہد کیا۔
خبر کا کوڈ : 541976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش