0
Wednesday 16 Feb 2011 20:42

رسول اللہ ص کی ذات اقدس تمام ملت اسلامیہ کے لیے وحدت کی علامت ہے، عامر عباس طوری

رسول اللہ ص کی ذات اقدس تمام ملت اسلامیہ کے لیے وحدت کی علامت ہے، عامر عباس طوری
کراچی: اسلام ٹائمز-امامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامر عباس طوری نے عید میلادالنبی ص کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن عالم اسلام کے لیے رحمت کا دن ہے، آپ ص کی ذات اقدس تمام ملت اسلامیہ کے لیے وحدت کی علامت ہے، آپ ص کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کے معاشرے میں کہ جس میں ہر طرف انسانیت کی تذلیل و تحقیر کی جاتی ہے اور مظلوموں کے حقوق کو غصب کیا جاتا ہے، آپ ص کی زندگی تمام انسانیت کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے تا کہ عصر حاضر کا انسان رسول اکرم (ص) کی سیرت سے درس حریت لیتے ہوئے مظلومین جہان کی مدد اور ظالم کے ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرے۔ عا مر عبا س طو ری نے اعلان کیا کہ آئی ایس او ، پاکستان امام روح اللہ خمینی (رح) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ۱۲ تا ۱۷ربیع الا ول کو ہفتہ وحدت کے عنوان سے منائے گی۔
خبر کا کوڈ : 55141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش