0
Thursday 17 Feb 2011 00:47

پاکستانی قیادت کو کوئی الٹی میٹم دیا نہ کوئی مطالبہ کیا،سب اس مسئلے کا حل نکالنے پر متفق ہیں،جان کیری

پاکستانی قیادت کو کوئی الٹی میٹم دیا نہ کوئی مطالبہ کیا،سب اس مسئلے کا حل نکالنے پر متفق ہیں،جان کیری
 راولپنڈی:اسلام ٹائمز- امریکی سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ وہ کوئی الٹی میٹم دینے پاکستان نہیں آئے، امید ہے ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا۔ امریکا واپسی سے قبل چکلالہ ایئربیس راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ، ریمنڈ کیس پاک امریکا تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو گا۔ ایک واقعے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ جان کیری نے کہا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں انہوں نے کوئی الٹم میٹم دیا، نہ ہی کوئی مطالبہ کیا۔ چند دنوں تک معاملے کے حل کی امید ہے۔ جان کیری نے کہا کہ سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر مسئلے کا حل نکالنا ہے۔ مستقبل میں لاہور جیسے واقعات کا یکسر خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں میں جن امور پر اتفاق ہوا ہے، ان کے نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔ امید ہے معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ پاکستان میں جن سے بھی بات ہوئی، وہ سب اس مسئلے کا حل نکالنے پر متفق ہیں۔ جان کیری نے کہا کہ لاہور واقعے پر صدر اوباما اور وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو صدمہ پہنچا ہے۔ واپس جا کر وہ صدر اوبامہ اور وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو رپورٹ دیں گے۔

خبر کا کوڈ : 55169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش