0
Tuesday 22 Feb 2011 12:14

امریکہ کا نیا موقف،ڈیوس کو ملک بدر کر دیں،پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

امریکہ کا نیا موقف،ڈیوس کو ملک بدر کر دیں،پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان سمجھتا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثناء نہیں دیا جاسکتا تو مسئلے کا واحد حل یہ ہے کہ اسے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ویانا کنونشن کے تحت ملک بدر کیا جائے۔ امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جی کرولی نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان ریمنڈ ڈیوس پر مقامی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلا سکتا کیونکہ اسے ویانا کنونشن کے تحت سفارتی استثناء حاصل ہے۔ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی اسثناء دلانے کیلئے بین الاقوامی ماہرین قانون سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی موجودگی میں مقامی قوانین کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان ملکوں کے ساتھ ویانا کنونشن کے معاہدے سے منسلک ہے جس کے تحت سفارتی استثناء رکھنے والے کسی شخص پر کسی قسم کا مجرمانہ مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ ریمنڈ ڈیوس کو ابھی بھی سفارتخانے کا ٹیکنیکل ملازم سمجھتے ہیں، اسے سفارتی استثناء حاصل ہے۔ ریمنڈ ڈیوس کو تحفظ فراہم کرنا بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ پی جے کرولی نے کہا کہ پاکستان کی فوجی اور اقتصادی امداد بند کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے ریمنڈ ڈیوس کے سی آئی اے کے ایجنٹ ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا۔

خبر کا کوڈ : 55804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش