0
Tuesday 23 Aug 2016 15:44

کراچی، مدرسے میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا مفتی غلام اکبر بھی دم توڑ گیا، تعداد 2 ہوگئی

کراچی، مدرسے میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا مفتی غلام اکبر بھی دم توڑ گیا، تعداد 2 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع مدرسے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا شخص بھی دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع مدرسے کے دفتر میں نامعلوم افراد نے گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود مفتی کامران جاں بحق، جبکہ مفتی غلام اکبر زخمی ہوگیا۔ مفتی غلام اکبر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ ایس ایس پی کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ پولیس کو واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول ملے ہیں، واقعے کے بعد ٹارگٹ کلرز مدرسے کی پہلی منزل پر بھی گئے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ان دونوں کے علاوہ کسی اور کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 562588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش