0
Friday 26 Apr 2024 19:07

عوام کا ووٹ اگلی حکومت کا فیصلہ کرے گا، راہل گاندھی

عوام کا ووٹ اگلی حکومت کا فیصلہ کرے گا، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالیں۔ راہل گاندھی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ آج اس تاریخی الیکشن کا دوسرا مرحلہ تھا جو ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ووٹ فیصلہ کرے گا کہ اگلی حکومت ’چند ارب پتیوں‘ کی ہوگی یا ’140 کروڑ ہندوستانیوں‘ کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ ووٹ ڈال کر آئین کا سپاہی بن کر جمہوریت کے تحفظ کے لئے ووٹ ڈالے۔ واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دو مرحلوں کے لئے ووٹنگ ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی کل 190 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس کے بعد کل ہفتہ کو کانگریس الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یوپی کی امیٹھی اور رائے بریلی سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں کو لے کر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسرے مرحلے کے فوراً بعد اس اجلاس سے کئی معنی نکالے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش