0
Wednesday 24 Aug 2016 23:44

دہشتگردی کا خاتمہ ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے، سیاسی و عسکری قیادت کا عزم

دہشتگردی کا خاتمہ ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے، سیاسی و عسکری قیادت کا عزم
اسلام ٹائمز۔ سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار، سرتاج عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی، قومی سلامتی کے مشیر اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد کی طرف سے پاکستان مخالف بیانات کی مذمت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سیاسی اور عسکری قیادت نے پاکستان مخالف بیانات پر برطانوی حکومت سے رابطہ کرنے اور برطانوی حکومت کو ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ اور خارجہ نے کام شروع کردیا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے اجلاس کو قومی ایکش پلان پر عمل درآمد اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پلان پر عمل درآمد تیز کیا جائے گا۔ عسکری اور سیاسی قیادت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہماری چوائس یا آپشن نہیں بلکہ ہماری بقاء کیلئے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ضروری ہے۔ فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات بھی اجلاس میں پیش کی گئیں اور ان پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ یہ رپورٹ عام کی جائے گی تاکہ اس پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 562981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش