0
Friday 4 Mar 2011 14:20

نوشہرہ،آخوند پنجو بابا کے مزار میں واقع مسجد میں دھماکہ،10 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی

نوشہرہ،آخوند پنجو بابا کے مزار میں  واقع مسجد میں دھماکہ،10 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی
نوشہرہ:اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں اخوند پنجو بابا کے مزار میں واقع مسجد میں دھماکے سے 10 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دو درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اکبر پورہ میں واقع اخوند پنجو بابا کے مزار میں واقع اکبر پورہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لنگر تقسیم کیا جا رہا تھا کہ اس دوران زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو نوشہرہ کے مقامی اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ ان اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام نے 10 افراد کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 57462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش